ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے چار غیر ملکی سابق کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، جو2 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے، جنہیں آسٹریلیا میں ایک ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔
جنوبی افریقا کے جونٹی رہوڈز، ویسٹ انڈیز کے سر اینڈی رابٹس ، نیوزی لینڈ کے ڈینی مورسن اور آسٹریلیا کے ڈیمن مارٹن اپنے وقتوں کے عظیم کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
چاروں سابق کرکٹرز ایک این جی اوز کے تحت2 باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب کریں گے۔ جنہیں آسٹریلیا میں ایک ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔
فاسٹ بولر اینڈی رابٹس نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ 20 سال بعد پاکستان آئے ہیں، یہ ملک فاسٹ بولرز کی سر زمین ہے ۔
چاروں مہمانوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی آمد سے اگر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ،تو یہ ان کیلئے باعث فخر ہوگا۔
این جی اوز کے تحت ملک بھر سے 24کرکٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن کے فائنل ٹرائلز کل سے نیا ناظم آباد گراونڈ پر شروع ہوں گے۔