بدھ, 04 دسمبر 2024


ریال میڈرڈ نے سین لورینزو کو ہراکرکلب ورلڈ کپ  کا ٹائٹل جیت لیا  

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )  مراکش میں ریال میڈرڈ نے سین لورینزو کو دو گول سے شکست دیکر کلب ورلڈ کپ کا  ٹائٹل جیت لیا،مراکش میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا ۔ ہزاروں افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔،پہلے ہاف میں اسکور ایک صفر رہا۔دوسرا ہاف کے شروع ہی میں ریال میڈرڈ نے دوسرا گول بھی داغ دیا ۔اس کے بعد سین لورینزو نے میچ میں واپسی کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ریال میڈرڈ نے میچ دو صفر سے جیت کر پہلی بار کلب ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment