اتوار, 24 نومبر 2024


میچ میں ناکامی اظہرعلی کو مہنگی پڑ گئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)دورہ آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی کے باعث اظہر علی کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور انہیں ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ وکٹ سرفراز احمد نئے کپتان کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے جو اس وقت ٹی 20 کی قیادت بھی کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بس مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے اور اگر انہوں نے مارچ سے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تو اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے گا جبکہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی جائے گی اور ٹی 20 کے کپتان بھی وہی رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا معاملہ مصباح الحق پر چھوڑ دیا ہے اور وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے اختتام پر اظہر علی کی کپتانی کے بارے میں سوچنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورہ ایسٹ انڈیز سے قبل کئی پرانے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال کر نوجوان اور چاک و چوبند کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنائی جائے گی تاکہ فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment