ایمزٹی وی (اسپورٹس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کیخلاف دائر درخواست کے جواب کیلئے عدالت نے پی سی بی اور وفاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد سابق کرکٹر سرفراز نواز کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ نجم سیٹھی پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس لئے سربراہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے کیس کی سماعت کی اور پی سی بی کو حکم دیا کہ 10 دن کے اندر درخواست کا جواب دیا جائے۔