اتوار, 24 نومبر 2024


پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو ہر صورت لاہور میں ہو گا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل 5 مارچ کو ہر صورت لاہور میں کرائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کنگز فرنچائز کے مالک سلمان اقبال اس پر راضی نہیں تھے۔ آج دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز کے مالکان کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر 4 فرنچائزز نے فائنل میچ لاہور میں کرانے پر رضامندی ظاہر کی تاہم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 50 ہزار لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر لاہور میں فائنل کرایا جا رہا ہے، کیا یہ درست ہو گا اور کیا آرمی چیف اور نواز شریف سٹیڈیم آئیںگے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کے مضبوط عزم اور دیگر فرنچائزز مالکان کی رضامندی کے سامنے کراچی کنگز کے مالک کو بھی ہتھیار ڈالنا پڑ گئے اور بالآخر انہوں نے بھی رضامندی ظاہر کر دی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment