اتوار, 24 نومبر 2024


نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کوہرا دیا

 

ایمز ٹی وی (کرکٹ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے شکست دیتے ہوئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقہ کے بالر ڈوین پریٹوریس کے تیز ترین 50 رنز بھی میچ جتوا نہ سکے۔ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کو شاندار 102 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کیویز کے ٹرینٹ بولٹ نے 63 رنز دےکر3 جبکہ مچل سینٹنر 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میں میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم اور راس ٹیلر اوپننگ کرنے کے لیے آئے مگر 13 کے مجموعی اسکور پرنیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گری جب ٹام لیتھم 2 رنز بنانے کے بعد وین پارنیل کا شکار بنے۔ دوسری وکٹ 53 کے مجموعی سکور پر گری جب اوپنر برانلے 34 رنز بنانے کے بعد پریٹوریس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے ٹیم کو سہارا دیا اور شاندار 104 رنز کی پارٹنر شپ کی۔ اس موقع پر کین ولیمسن 69 رنز بنانے کے بعد عمران طاہر کی گیند پر آٹ ہو گ

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment