جمعرات, 21 نومبر 2024


مصباح کا عمران خان سے موازنہ کرنا غلط ہے، عاقب جاوید

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) متحدہ عرب امارات کے کوچ اور سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا عمران خان سے موازنہ غلط ہوگا اور حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کیلیے کھیل رہی ہے ایسے میں ٹرافی پانا مشکل ہوگا۔

ایک انٹرویو میں یو اے ای کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم جس طرح سے ورلڈ کپ میں اب تک کھیلی اسے دیکھتے ہوئے ہم اسے ہرانے کیلیے پُرامید ہیں، فتح کیلیے یو ا ے ای سے زیادہ پاکستانی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1992 کے کپتان عمران خان اور موجودہ قائد مصباح الحق کا موازنہ ہی غلط ہے، عمران میں قائدانہ صلاحیت بہت مضبوط تھیں اور اس وقت ہم ورلڈ کپ صرف لیڈر شپ کی وجہ سے جیتے تھے، موجودہ پاکستانی ٹیم کا یہ کارنامہ دہرانا بہت مشکل ہے، یہ ٹیم جیتنے نہیں بلکہ ہار سے بچنے کے لیے کھیل رہی ہے، یو ا ے ای کی ٹیم بڑی بڑی ٹیسٹ ٹیموں جتنی مضبوط تو نہیں لیکن جس طرح اس ورلڈ کپ میں کھیل رہی ہے ایسے میں کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment