اتوار, 24 نومبر 2024


جو بکیز کی باتوں میں آئے گا وہ کیریئرسے جائے گا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا اس کا پورا کیریئر مشکوک ہوجائے گااور کھلاڑی کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں ٹریبونل جو فیصلہ دے گا اسے تسلیم کریں گے۔
وہ پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستانی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کرکٹرز کو بھی فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دینے کی تلقین کی۔
شہریار خان کا کہنا ہے کہ بکیز نے اپنا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے، اب دوست اور رشتہ داروں کے ذریعے فکسنگ کراتے ہیں، شرجیل اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت تھے اسلئے انہیں فوراً معطل کیا گیا ۔
شہریار خان نے بتایا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے صاف کہہ دیا کہ جو بکیز کی باتوں میں آئے گا کیریئرسے جائے گا۔کرکٹرز تعلیم کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی بکیز کے دھوکے میں آجاتے ہیں۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے لہٰذا ہم نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار کو ترجیح دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو معطل نہیں کیا ، شرجیل خان اور خالد لطیف کو ثبوت ہونے پر اسی وقت معطل کردیا تھا ، شہریار خان نےکہا کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں ، اس کے خلاف کورٹ میں جائیں گے ۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہو گی وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو گا ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment