اتوار, 24 نومبر 2024


محمد عرفان کے بکی سے رابطے پر پی سی بی مشکل میں پڑگئی

 

ایمز ٹی و ی(اسپورٹس) دراز قد ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عرفان نے گزشتہ روز پیر 13مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔
بیان کے مطابق وہ یہ مان گئے کہ ان سے بکی نے رابطہ کیا، البتہ انہوں نے پی سی بی کو اس بارے میں آگاہ نہ کر کے غلطی کی۔
انھوں نے اس بارے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ والد کی علالت اور انتقال بھی اس کی وجوہات ہیں، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کا دورہ ادھورا چھوڑ کر آئے اور وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار رہے۔
محمد عرفان کے اس بیان کے بعد پی سی بی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، کیوں کہ قواعد کے مطابق بکی نے جس کھلاڑی سے رابطہ کیا ہو وہ اگر اس سلسلے میں متعلقہ بورڈ کو آگاہ نہ کرےتو یہ خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
انتہائی اہم سوال ہے کہ اگر ایسا ہوا تو محمد عرفان کس بنیاد پر پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کے لیے کھیلتے رہے۔
اس بارے میں چیئر مین پی سی بی شہریار محمد خان مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ خالد لطیف اور شرجیل خان کے حوالے سے ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود تھے،البتہ اس بارے میں محمد عرفان اور کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کے بارے میں تحقیقات کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ انہیں چارج شیٹ دی جا ئے یا نہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment