ھفتہ, 23 نومبر 2024


کیرئیر کے اختتام پرلیجنڈ بلے بازوں کوگارڈ آف آنرپیش

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لیجنڈ بلے بازمصباح الحق اور یونس خان کا شاندار کیریئر اختتام کو پہنچ گیا جب کہ آخری اننگز میں ویسٹ انڈین پلیئرز، مداحوں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر اسٹار بلے بازوں کو ٹربیوٹ پیش کیا۔
ڈومینیکا ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یونس خان 35 اورمصباح الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پویلین واپس جاتے ہوئے ویسٹ انڈین پلیئرزاور مداحوں نے کھڑے ہوکر اسٹار بلے بازوں کو ٹربیوٹ پیش کیا جب کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دونوں لیجنڈ بلے بازوں کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔
یونس خان:
یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 53 کی اوسط سے 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 10099 رنز بنائے، ٹیسٹ کیرئیر میں یونس خان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 313 تھا جب کہ پارٹ ٹائم بالر کی حیثیت سے انہوں نے 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں جب کہ مایہ ناز بلے باز نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کیچز بھی پکڑے۔
مصباح الحق:
مصباح الحق نے 75 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ ٹیسٹ کیریئرمیں 46.91 کی اوسط سے 10 سنچریوں اور39 نصف سنچریوں کی بدولت5222 رنز بنائے۔ مصباح الحق کا ٹیسٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 161 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment