ھفتہ, 20 اپریل 2024


اعصام الحق کونئے سال کےپہلے ایونٹ میں شکست کاسامنا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پہلے راﺅنڈ میں ہی شکست سے دوچار ہوگئے۔
دوحہ میں جاری ایونٹ میں ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں اعصام الحق اور ان کے پولش پارٹنر میرسن میٹکووسکی کا مقابلہ سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے کے بڑے بھائی انگلینڈ کے جمی مرے اور برازیل کے برونو سورز کے ساتھ ہوا، پاکستانی اسٹار نے پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا جب کہ دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے ٹائی بریکرز پر 7-6 (7-5) سے کامیابی حاصل کی، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی 10-5 سے کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ اعصام الحق کا نئے سال کا یہ پہلا ایونٹ تھا جس میں وہ شکست سے دوچار ہوئے، اس کے بعد وہ آکلینڈ میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ ہو جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment