جمعہ, 22 نومبر 2024


فیفا ورلڈ کپ2018، جرمنی 80 سالوں میں پہلی بارایونٹ سےباہر

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)جنوبی کوریا نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ 

چار مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے والی جرمن ٹیم 80 سالوں میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوئی ہے، روس کے شہر کازان میں میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

اضافی وقت کے دوسرے ہی منٹ میں جنوبی کوریا کے کم یانگ گون نے خوبصورت گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد 96 ویں منٹ میں سان ہوئنگ من نے دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ 

4 مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی اور دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم کےلیے 1938 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوئی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment