ایمزٹی وی(اسپورٹس) 18 ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے پہلا کانسی کا میڈل حاصل کر ہی لیا۔
جاپان 103 میڈلز کے ساتھ دوسرے، جنوبی کوریا 77میڈلز کے ساتھ تیسرے اور انڈونیشیا32 میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، بھارت 6 گولڈ، 5 سلور اور14برونز میڈلز کے ساتھ آٹھویں جبکہ پاکستان صرف ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 28ویں نمبر پر ہے، کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوریا نے پاکستان کو 27-24 کے مارجن سے شکست دی۔
شوٹنگ 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مینز میں پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر290 کے ساتھ 9 ویں جبکہ محمدخلیل اختر 283 کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آئے۔ سیلنگ لیزراسٹیندرڈ کلاس کی دو ریسوں میں پاکستان کے نجیب اللہ خان11 ویں، ونڈ سرفنگ RSX کلاس میں راجہ قاسم عباس7 ویں، 470 کلاس میں رحمان اللہ اور خالدحسین 9 ویں جبکہ لیزر4.7 کلاس میں محمداویس20 ویں پوزیشن پر رہے ۔
بیڈ منٹن مینز سنگل راؤنڈ میں ملائیشیا کے کھلاڑی نے پاکستان کے عظیم سرور کو2-0 سے مات دی، چین کے کھلاڑی نے عرفان بھٹی کو2-0 سے ہرایا جبکہ ویمنز ڈبلز راؤنڈ میں جاپان کی جوڑی نے پاکستان کی غزالہ صدیق اور صائمہ وقاص کیخلاف2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ جمناسٹک کے مینز واکٹ ایونٹ میں پاکستان کے عزیز جمعہ رینکنگ میں جگہ نہ بناسکے۔
سوئمنگ کے مینز50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حمزہ ملک (33.20) کے ساتھ 33 ویں، ویمنز50 میٹر فری اسٹائل میں بسمہ خان (28.08) کے ساتھ 19ویں، ویمنز200 میٹر آئی ایم میں مشال عائشہ ایوب (2:38.70) کے ساتھ 16ویں جبکہ مینز4X100 میٹر میڈلے ریلے میں حمزہ، یحییٰ، حسیب اور کاوس نے(4:10.92) کے15 ویں پوزیشن حاصل کی۔ روئنگ مینز لائٹ ویٹ سنگل اسکلز فائنل میں پاکستان کے عاصم اعجاز رینکنگ میں اپنی جگہ نہ بناسکے۔