ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کردیا۔
ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم کو 10-0 سے آﺅٹ کلاس کر دیا، محمد عتیق نے 3 جبکہ محمد ابوبکر، محمدعرفان اور توثیق ارشد نے 2,2 جبکہ مبشر علی نے ایک گول اسکور کیا۔
جکارتہ انڈونیشیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ہاکی ایونٹ کے پہلے روز پاکستان ہاکی ٹیم نے پول بی میں اپنے پہلے میچ میں آغاز سے ہی کمزور حریف تھائی لینڈ کی ٹیم کو دباﺅ میں رکھا۔ توثیق ارشد اور محمد عرفان نے پنالٹی کارنرز پر گول کیے۔
In the18th edition Asian Games 2018 in Indonesia, #Pakistan beat #Thailand in men's Hockey match by 10-0 on Monday. ??#AsianGames2018 pic.twitter.com/HmUVIXmUd3
— Govt of Pakistan (@pid_gov) August 20, 2018
بعد ازاں محمد عتیق اور محمد عرفان نے فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو پہلے ہاف میں 4-0 سے برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں مبشر علی نے ایک، محمد عتیق، محمد ابوبکر اور توثیق ارشد نے 2، 2 گول کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 10-0 کر دیا۔