لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر مشیر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، نجم سیٹھی کے استعفیٰ اور نئے بورڈ سربراہ احسانی مانی کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سابق فاسٹ بولر نے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نجم سیٹھی نے اس عہدے پر میری تقرری کی تھی لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لئے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
This is to announce that i have resigned from the post of Advisor to the Chairman #PCB effective immediately.@TheRealPCB
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 6, 2018
#ShoaibAkhtar
واضح رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے بورڈ سربراہ نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرکٹ امور پر اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔