لاہور" نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ کیلیے 15 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، باسط علی کی سربراہی میں نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، ایشیا کپ میں قومی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بننے والوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہانزیب سلطان، آویز ظفر، وقار احمد، سعد خان، روحیل نذیر (وکٹ کیپر کپتان)، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں، جب کہ اظہار احمد، حیدر علی، بلال خان، مختیار احمد اور خیام خان کو اضافی کھلاڑی کےطور پر رکھا گیا ہے۔
آفیشلز میں صادق محمد ٹیم منیجر، اعظم خان ہیڈ کوچ، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، صادق فقیر فیلڈنگ کوچ، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر، عثمان ہاشمی اینالسٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔