دبئی : ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
میڈیا ذرائع کے مطابق نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران عبور کیا، یہ ان کے کیریئر کا 26واں میچ تھا جب کہ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 27 میچز میں ایک ہزاررنزمکمل کیے تھے۔
ایرون فنچ 29 مقابلوں میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، فاف ڈیو پلیسی، الیکس ہیلز، کیون پیٹرسن نے 32،32، کوشل پریرا، کرس گیل اور کین ولیمسن نے 34،34 جبکہ برینڈن میکولم نے 35 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔