بنگلہ دیش: زمبابوے نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 151رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔زمبابوے نے پہلی اننگز میں 282رنز بنائے اس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 143رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 181رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی لیکن پہلی اننگز کی برتری کی بدولت بنگلہ دیش کو میچ میں فتح کے لیے 321رنز کا ہدف دیا.بنگلہ دیشی اوپنرز لٹن داس اور امرالقیس نے اپنی ٹیم کو 56رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد سکندر رضا شاندار اسپیل کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔
111رنز پر آدھی بنگلہ دیشی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔اور پوری ٹیم صرف 169رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔زمبابوے نے میچ میں 151رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں بھی برتری حاصل کر لی جبکہ یہ اس کی 17سال بعد بیرون ملک پہلی فتح ہے۔زمبابوے نے اس سے قبل بیرون ملک آخری فتح بھی بنگلہ دیش کے خلاف 2001 میں چٹاگانگ کے مقام پر حاصل کی تھی۔