ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیراعظم نے چیئرمین کو فری ہینڈ دے دیا

کراچی : وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے معاملات میں ایک بار بھی مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں کی اور احسن مانی کو فری ہینڈدےدیا۔

وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا نام اورکھیل کی باریکیوں کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، انھوں نے گورننگ بورڈ میں آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو نامزد کیا جو پی سی بی کی کمان سنبھال چکے ہیں، ابھی تک بہت بڑی تبدیلی تو دیکھنے میں نہیں آئی لیکن بتدریج معاملات پر غور کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلیے کام ضرور ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق احسان مانی کو ذمہ داری سونپتے ہوئے عمران خان نے اپنے ویژن پر بات ضرور کی تھی لیکن بعدازاں انتظامی امور اور تقرریوں کے معاملے میں انھوں نے کبھی فون پر بھی مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں کی، چیف پیٹرن نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے کے بعد احسان مانی کو فری ہینڈ دے رکھا ہے۔
عمران خان کے ویژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی میں شفافیت کا نعرہ لگانے والے چیئرمین خود کو بھی احتساب سے بالاتر نہیں سمجھتے، وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل بورڈ کی ویب سائٹ پر ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ انھوں نے پہلی پریس کانفرنس میں کیے گئے وعدے کے مطابق پی سی بی کی آمدنی اور اخراجات کی مکمل تفصیل ویب سائٹ پر جاری کر دی تھی، شاہ خرچیوں کی تفصیل سامنے لائے جانے پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے قانونی محاذ بھی کھول رکھا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment