پشاور: پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آکر کھیلیں گے، ہم نے کسی ایسے کھلاڑی سے معاہدہ نہیں کیا جو یہاں آکر نہ کھیلنا چاہتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بورڈ سے فرنچائزرکے مالی ایشوز پر جاوید آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل کے سینٹرل پول میں اتنے پیسے آچکے کہ ٹیموں کے واجبات بورڈکیلیے مسئلہ نہیں ہونا چاہئیں۔
دریں اثنا پی ایس ایل 4 کی ٹائٹل اسپانسر شپ کے لیے پشاور زلمی کا معاہدہ ہوگیا۔