منگل, 21 مئی 2024


ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کراچی آئےگی

لاہور:ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کراچی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی پہلا میچ 31 جنوری کو کھیلاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان کرکٹرز کے مختصر دورہ کے حوالے سے شکوک دور ہوگئے پہلا میچ 31جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا یکم اور تیسرا 3 فروری کو شیڈول کیا گیا ہے۔ تینوں میچز ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں میچز کے بعد مہمان ٹیم دبئی میں 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کا یہ 15سال بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ میں مثالی تعلقات رہے ہیں جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment