جمعہ, 22 نومبر 2024


پی ایچ ایف نےانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سےمعذرت کرلی

 

 انٹرنیشنل فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے معطل کردیا جس کے بعد لاہور میں جاری کیمپ بھی ختم کردیا گیا۔

پہلے مرحلے کے ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے میچز کے انتظامات پر اٹھنے والے اخراجات بطور جرمانہ پاکستان کو ادا کرنا ہوں گے جو ساڑھے 4کروڑ کے لگ بھگ ہوسکتے ہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اپنی پریس ریلیز میں پاکستانی ٹیم کی عدم شرکت کی تصدیق کردی۔

پی ایچ ایف نے بدھ کی شام لیگ میں شرکت سے معذرت کے بارے میں آگاہ کیا اور لکھا کہ ٹیم ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کرپائے گی۔

ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں جاری اورپروگرام کے مطابق 2 فروری کو ارجنٹائن کیخلاف پہلے میچ میں حصہ لینا تھا،اس کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم اینڈ اوے میچز شیڈول تھے۔
 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment