لاپور: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے میدان میں اتر رہی ہیں، شاہینوں کے پاس پہلی شکست کا بدلہ اتارنے کا موقع ہے، چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے پلان بتا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم کا میدان، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا امتحان ہے، آج پھر سری لنکا اور پاکستان شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کے انبار لگیں گے۔ کرکٹ دیوانوں کا انتظار اب جوش و جذبے میں بدلنے لگا ہے کیوںکہ کرکٹ ایکشن دیکھنے کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ جو کرنا ہے۔
دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، گذشتہ روز کی پریکٹس میں خامیاں دور کر لیں۔ میزبان شاہینوں کو ایک صفر کا خسارہ ہے، آج کا میچ جیتنا ہو گا۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے پلان بتا دیا، مایوس کرنے والی اپنی ٹیم اور فیل ہونے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو خوب بیک کیا، دوسری جانب رینک آٹھ سری لنکن ٹیم کی جیت پر نظریں ہیں، ون ڈے کی ہار کا بدلہ اتارنے کے لیے پرجوش ہیں۔ تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں گرین شرٹس کو چونسٹھ رنز سے شکست ہوئی تھی۔