جمعہ, 19 اپریل 2024


پی ایس ایل8کاپلےآف کاشیڈول جاری

لاہور: پی ایس ایل 8 میں پلے آف مرحلے کے میچز کا شیڈول طے ہوگیا۔

پی ایس ایل 8 پلے آف مرحلے میں 15 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل آئیں گی۔

لاہور اور ملتان کا کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، 16 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی ایلی مینیٹر ون کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ایلی مینیٹر ون ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ایلی مینیٹر ٹو کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر ہارنے والی اور ایلی مینیٹر ون جیتنے والی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی، پی ایس ایل 8 کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment