میزبان پاکستان نے سری لنکا کےخلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ مین ٹاس جيت کر بيٹنگ کا فيصلہ کر لیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان نے عثمان شنواری کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ قومی اسکواڈ میں 10 سال بعد اپنی جگہ بنانے والے فواد عالم کو دوسرے میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی کراچی آمد پہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیںنيشنل اسٹيڈيم ميں سيکيورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں اسکول و کالج کے طلبہ اور طالبات کا داخلہ مفت ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جوکہ بارش کے باعث بےنتیجہ رہا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیمکپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی۔
سری لنکا ٹیم
کپتان ديمتھ کرونا رتنے، اوشاڈا فرنينڈو، لہيرو کمارا، دھننجايا ڈی سلوا، نروش ڈک ويلا، دلرواں پريرا، اينجلو ميتھيوز، کوشل مينڈس، دنيش چندی مل، لیستھ امبولڈینیا، وشوا فرنينڈو
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نےنیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ رہتے ہیں، افسوس ہے کہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کیوں نہیں آیا۔سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات ہیں، سوشل میڈیا اور الیکٹرنک میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے منفی باتیں چل رہی تھی جس وجہ سے پاکستان نہیں آئے تھے