جمعہ, 19 اپریل 2024


محمدرضوان کی ویٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں شانداربلےبازی کاسلسلہ جاری

لاہور: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ویٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد رضوان نے بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی ہے، انہوں نے 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی وکٹ کیپر بلے باز نے اس سے قبل گلمورگن کے خلاف بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔

محمد رضوان نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment