منگل, 23 اپریل 2024


قومی ٹیم نےشاندارکارکردگی دکھائی جس پر فخرہے،رمیزراجہ

میلبرن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نےکہا ہے کہ پاکستانی ٹیم گیند اور بلے کے ساتھ جو کرسکتی تھی وہ کر کے دکھایا۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بھارت کلاسک میچ تھا، قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی جس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کچھ جیتے اور کچھ ہارتے ہیں، سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گیند اور بلے سے وہ کیا جو کرسکتے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment