ہوبارٹ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلا دیش نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اسکے بعد وقفے وقفے سے نیدر لینڈز کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے۔ کولن ایکرمن 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔
قبل ازیں، بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کے خلاف مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں دیکھا ہے کہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے۔ نیدر لینڈز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہم بھرپور ٹیم ہیں تاہم میچ کے دن اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔