منگل, 28 جنوری 2025


35 سال بعدویسٹ انڈیزکےخلاف پاکستان کودوسرےٹیسٹ میں شکست

ملتان: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے 35 سال بعد اسکی سرزمین پر فتح حاصل کرلی۔

قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے سیریز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں نائٹ واچ مین کاشف علی بولڈ ہوگئے۔

محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 39 رنز جوڑے گئے تاہم 115 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا وکٹ گنوا بیٹھے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان بھی پچ پر زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ اسکے بعد نعمان علی 6 اور ساجد خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment