بدھ, 09 اکتوبر 2024


سندر لینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو ہرادیا۔

ایمز(کھیل)پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں سندر لینڈ کی ٹیم نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو صرف ایک گول سے مات دے دی۔پریمیئر لیگ فٹبال میچ میں کرسٹل پیلیس اور سندر لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ،دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ اعصاب شکن رہا۔میچ میں واحد گول سندر لینڈ کی جانب سے 80 ویں منٹ میں کیا گیا۔فاتح ٹیم کے سٹرائیکر جرمین ڈیفو نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔اس جیت کے سندر لینڈ کی ٹیم پوانٹس ٹیبل پر 18ویں پوزیشن پر آگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment