جمعہ, 22 نومبر 2024


پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم نے پاک انڈیا کرکٹ سیریزکودونوں ممالک کے تعلقات کے لئے بہتر قراردیا

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ہندوستانی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کو دونوں ممالک کےتعلقات کو سود مند قراردیتے ہوئے کہاکہ کرکٹ سیریز ضرور ہونی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے سفیر وسیم اکرم نے پاک انڈیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے کہا کہ" یہ ہماری سیریز ہے کوئی بھیک نہیں دے رہا، اس کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے"۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان آمد کو خوش آئند سمجھتے ہیں جبکہ کرکٹ سیریز کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہترہوں گے۔

پی ایس ایل کے سفیر نے کہا کہ لیگ کی کامیابی کے لئے تمام پاکستانیوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اس کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment