جمعہ, 22 نومبر 2024


قمر ابراہیم پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کوچ مقرر

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق رکن اور اولمپیئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا کہ قمرابراہیم کو چیف کوچ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور بحیثیت چیف کوچ ان کا پہلا ٹورنامنٹ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ہوگا جو اپریل میں منعقد ہوگا۔شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے بقیہ کوچنگ عملے کا تقرر کیا جائے گا۔

47 سالہ قمر ابراہیم 1990 کی دہائی میں رائٹ آؤٹ کی حیثیت سے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔وہ 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ چیف کوچ کا عہدہ شہناز شیخ کے استعفے کے بعد سے خالی تھا جو اس سال ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment