جمعہ, 22 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بیٹنگ کوچ نے بولرز کی کمزوری کو پکڑ لیا

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بولرزکی ذہنی کمزوری کو پکڑ لیا،انھوں نے کہاکہ ایک بار کیویز کو دباؤ میں لانے کے بعد اننگز کے آخر میں پیسرز نے دماغ کا استعمال نہیں کیا، یارکر کے بجائے حد سے زیادہ شارٹ گیندوں نے میزبان ٹیل اینڈرز کو کھل کر رنز بنانے کا موقع دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صرف99رنز پر 6وکٹیں گنوانے کے باوجود کیویز نے 280کا مجموعہ حاصل کرلیا، پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اسے بولرز کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا، میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیسرز نے اننگز کے اختتامی اوورز میں دماغ کا استعمال نہیں کیا، ابتدا میں شارٹ گیندوں پر کامیابیاں حاصل ہوئیں، بعد ازاں مختلف تکنیک اپنانے کی ضرورت تھی لیکن گرین شرٹس ایک ہی روش پر چلتے رہے،یارکرز کیلیے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

بولرز ان کا زیادہ استعمال کرتے ہوئے حریف کیلیے رنز کا حصول دشوار بناتے ہوئے وکٹیں بھی گرا سکتے تھے،مگر ایسا کرنے کے بجائے انھوں نے پچ میں باؤنس کا فائدہ اٹھانے کی حد سے زیادہ کوشش میں ناکامی اٹھائی، انھوں نے کہا کہ کوچز کھلاڑیوں کو پیغامات دے سکتے ہیں لیکن میدان میں عمل درآمد تو انہی کو کرنا ہوتا ہے۔

ایک اچھے آغاز کے بعد ہمیں میزبان ٹیم کی بساط 200 تک لپیٹ دینا چاہیے تھی لیکن ٹیم نے اپنی مشکلات خود بڑھالیں،بعد ازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کئی وکٹیں بھی آسانی سے گنوائیں، ہم شام کو بیٹنگ کیلیے سازگار ہوجانے والی پچ کا فائدہ نہیں اٹھاسکے، فلاور نے کہا کہ پلیئرزاپنی غلطیوں سے نہیں سیکھ رہے، آپ کو ایک پروفیشنل کے طور پر تنخواہ ملتی ہے غلطیاں دہرانے پر سوالات تو اٹھائے جائینگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment