ھفتہ, 04 مئی 2024


ٹی20؛'' آج افغانستان انگلیلنڈ ''اور ''بھارت بنگلہ دیش'' سے ٹکرائے گا

ایمز ٹی وی(اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹونٹی 20 سپر 10 مرحلے کے گروپ ون میں آج انگلینڈ کا مقابلہ افغانستان جب کہ بھارت کا سامنا بنگلا دیش سے ہوگا۔ دن کے پہلے میچ میں افغانستان اور انگلش کھلاڑی پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گے۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ کو اپنے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلش پلیئرز نے 2 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ افغان ٹیم سپر 10 مرحلے میں دو میچز کھیل کر تاحال فتح سے محروم ہے۔ اج ہونے والے دوسرے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ بھارتی سورماﺅں کو کیویز نے 47 رنز سے مات دی جبکہ اپنے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے زیر کیا۔ ٹورنامنٹ کے سپر 10 مرحلے کے مقابلوں میں بنگالی ٹائیگرز دو میچز کھیل کر ایک بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment