بدھ, 29 مئی 2024


ویرات کوہلی نے ای بی ڈی ویلیئر کو بہترین بیٹسمین قرار دے دیا

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی نے رائل بنگلور چیلنجرز میں اپنے ساتھی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز کو اس عہد کا بہترین بیٹسمین گردانا ہے۔ انھوں نے گذشتہ دنوں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 14.3 اوورز میں 157 کی شراکت قائم کی تھی، جس میں ڈی ویلیئرز کا حصہ 42 گیندوں پر 82 رنز رہا تھا، کوہلی نے کہا کہ ڈی ویلیئرز نے اس مقابلے میں جس انداز سے بیٹنگ کی اسے دیکھ کر میں بجا طور پر یہ کہ سکتا ہوں کہ وہ اس عہد کا بہترین بیٹسمین ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment