ایمز ٹی وی:( نٹرنیشل کرکٹ ) دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 281 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو سرفراز احمد 28 جبکہ یاسر شاہ ایک رن پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ابھی صرف 4 رنز کا اضافہ کیا تھا کہ یاسر شاہ کو ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کردیا، یاسر شاہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا ساتھ نبھانے احسان عادل میدان میں آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور وہ بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی ساؤتھی کا شکار بن گئے، جس کے بعد سرفراز احمد نے ذوالفقار بابر کے ساتھ مل کر کیویز کے خلاف مزاحمت شروع کی اسی دوران سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پانچویں نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم 312 کے مجموعی اسکور پر ذوالفقاربابر کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کردیا۔ کریز پر اس وقت امید کا آخری سہارا سرفراز احمد اور راحت علی موجود ہیں۔
3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔