جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان کی پہلی بائیومکینک لیب کا افتتاح

ایمزٹی وی (کھیل) چیرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان کی پہلی بائیومکینک لیبارٹری کا افتتاح کردیا جب کہ ان کا کہنا ہے کہ اب قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لاہورکی نجی یونیورسٹی میں چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بائیومکنیک لیبارٹری کا افتتاح کیا جب کہ اس موقع پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ بائیومکینک لیب کا قیام خوش آئند ہے، اب قومی کھلاڑیوں کو بیرون ملک جانے کے بجائے اپنے ہی ملک میں ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی اور اس طرح پاکستان نئے دور میں داخل ہوجائے گا شہریار خان کا کہنا تھا کہ لیبارٹری میں سب سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کے 27 بولرز کا ٹیسٹ لیا جائے گا اور کوشش ہوگی کہ لیبارٹری کو انہیں ٹیسٹ کی بنیاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی منظور کرا لیا جائے جب کہ آئی سی سی کی اجازت ملنے پر پاکستان اس لیب کو رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کے شکارآل راؤنڈر محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن بھی اسی لیب میں 8 جولائی کو جانچا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment