جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان سپر لیگ ہاکی کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی

ایمزٹی وی (کھیل)  قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے پاکستان سپر لیگ کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر ڈالرز کی بارش کردی جائے گی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ہاکی کا انعقاد قومی کھیل کی بحالی کے لیے کیا جارہا ہے۔ لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو 5 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن میں ڈائمنڈ، پلاٹینیم، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری کے تحت کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 20 ہزار ڈالرز، پلاٹینینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 15 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ گولڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 12 ہزار ڈالرز، سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 8 ہزار جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑی کو 5 ہزار ڈالرز ملیں گے لیگ میں شامل ہر ٹیم میں 5 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے کروائی جانے والی پاکستان سپر لیگ کرکٹ بھی بے حد کامیابی حاصل کر چکی ہے جسے دیکھتے ہوئے ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس لیگ سے نہ صرف قومی کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment