ایمزٹی وی(کھیل) شاہد آفریدی انگلش کاؤنٹی کے ون ڈے فارمیٹ میں نہ چل سکے ، بولنگ میں کوئی وکٹ نہ ملی ، بلا بھی خاموش رہا ، چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کاؤنٹی کے ون ڈے ٹورنامنٹ "رائل کپ" میں شاہد آفریدی نے ہیمپشائر کی نمائندگی کی ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ون ڈے میں نہ تو آفریدی کا بلا چلا اور نہ ہی وہ بولنگ میں کوئی تیر چلا سکے ۔ وہ صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، جبکہ بولنگ میں دس اوورز کے عوض چوالیس رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی فارم ثابت کر کے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کریں گے۔