ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے ہیمپشائر کاؤنٹی میں پاک انگلینڈ مقابلوں کی تیاری کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ قومی کرکٹرز نے ہیمپشائر میں ڈیرے ڈالے ہیں جبکہ مصباح اینڈ کمپنی کی موسم اور پچ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کوشش تیز کردی ہیں، ہفتے کو انگلینڈ کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد وقت ضائع کئے بغیر کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا۔ انگلینڈ کے وار سے کیسے بچا جائے، کھلاڑیوں نے لہو گرمانا شروع کردیا، دس دن تک خوب مشقیں ہوں گی، ایئرپورٹ پر انگلینڈ روانگی سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ کچھ نہیں بھولا سب یاد ہے، دنیا انگلینڈ میں بطور انسان اور کھلاڑی نیا عامر دیکھے گی۔ انگلینڈ میں سری لنکا کی حالت دیکھنے کے بعد کھلاڑی اور کوچز میدان میں ڈٹ گئے ہیں، لارڈز کے میدان میں چھ سال پہلے کہانی جہاں شروع ہوئی تھی، چودہ جولائی کو آغاز بھی وہیں سے ہوگا۔