جمعرات, 09 مئی 2024


یورو کپ: جرمنی کی ناردرن آئرلینڈ کو 0-1 سے شکست

ایمزٹی وی(کھیل) یوروفٹ بال کپ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی نے ناردرن آئرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا۔ پولینڈ نے بھی پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گروپ سی کی ٹیمیں جرمنی اور ناردرن آئرلینڈ پیرس میں مدمقابل ہوئیں۔ ورلڈ چیمپئن نے آئرش ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ انتیسویں منٹ میں ماریو گومیز نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ مارسیے میں پولینڈ نے یوکرائن کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے جیکب نے دوسرے ہاف میں گول سکور کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment