ایمزٹی وی(کھیل)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی کپتان مصباح الحق نے شاندار سنچری بنائی،بیالیس سال کی عمر میں کرکٹ کے گھر میں پہلا اور آخری ٹیسٹ،شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا،سنچری بناکر, پش اپس لگا کر دنیا کو فٹنس دکھادی۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے موقع پرپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، جوکہ درست ثابت ہوا۔اور پاکستان کی ٹیم نے پہلے دن کے کھیل میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنالیے ہیں۔وہ بیالیس سال اور 47دن کی عمر میں سنچری بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے ہیںاور لارڈز میں سنچری بنانے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔انھوں نے سنچری بناتے ہی پش اپس بھی لگائے اور اپنی فٹنس ظاہر کی۔انھوں نے 179گیندوں پر 110رنز بنائے ، اور وہ وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ انکا بھرپور ساتھدینے والے نوجوان بیٹسمین اسد شفیق73رنز بناکرآئوٹ ہوگئے۔دونوں کے درمیان 148رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 87 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان 282رنز بنائے ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 40،شان مسعود7، اظہر علی 7،یونس خان 33اور راحت علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے کرکس ووکس سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے چار وکٹ حاصل کیے جبکہ اسٹورٹ براڈ اور جیک بال نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔