Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نےبھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں

کراچی: جامعہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں گی۔
 
حکومتِ پاکستان کی جانب سے اقبال ڈے کےحوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے جس کے بعد کراچی یونیورسٹی نے بھی عام تعطیل کاا علان کیا ہے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
 
جس کے مطابق جامعہ کراچی میں تمام کلاسز معطل رہیں گی جبکہ امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کااعلان بھی کردیا گیا
ہے
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل کپتان بابراعظم نےاکیلے گھنٹوں پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل آج قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے، البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اکیلے گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔

بابراعظم نے الگ سے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی جس دوران مینٹور میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا۔

نیوزی لینڈکے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کوایک مضبوط اور بہترین ٹیم قراردے دیا۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے مگر ہمارے خلاف اس کی کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، آسٹریلیا کے میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ فن ایلن کے لیے اہم ہو گا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے جب کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلزکیلئے امپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ماریس ایرسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں آفیشل ہوں گے، ایرسمس کے ورلڈکپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔

جمعرات کے روز بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کو سپروائز کرنے کیلیے کمار دھرماسینا اور پال رائفل کا تقرر ہواہے، کرس گیفنی تھرڈ امپائر ہوں گے، 13 نومبر کو میلبرن میں شیڈول فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں ہوگا۔

قبل ازیں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر ایک بار پھر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ماریس ایراسمس تنقید کی زد میں آئے تھے۔

 

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلزکےلیےمیچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل کے لیے 4 ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہو چکا ہے.

گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلے سیمی فائنل کے لیے جنوبی افریقا کے ماریس اراسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرا تھرڈ امپائر اور مائیکل گف فورتھ امپائر مقرر ہوں گے۔ ماریس ایرامس ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسم سرما کی ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی
بارش سےشہر کا موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی کے مختلف علاقے شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ کلفٹن، قیوم آباد، کورنگی اور لانڈھی میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اثرات بوندا باندی اور ہلکی بارش کی صورت میں نظر آرہے ہیں شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید پھیلنے پر شام میں بھی بارش کاامکان ہے

سڈنی: قومی کرکٹ اسکواڈ بنگلادیش کو اہم میچ مں شکست دینےکےبعدایڈیلیڈسےسڈنی پہنچ گیا۔

جہاں شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ ائر پورٹ پر سیلفیاں بنائیں۔

قومی اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں شرکت نہیں کرے گا جب کہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن کل دوپہر 12 بجے پری سیریز پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 9 نومبر کو ایس سی جی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر12مرحلے کےآخری میچ میں بھارت نےزمبابوے کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

اس موقع پر زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر ایونٹ کا اختتام مثبت انداز میں کریں۔

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 29 ویں اوراہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط آغاز فراہم کیا، جس کے باعث قومی ٹیم ابتدا سے پریشر میں نظر آئی، کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ محمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد حارث جارحانہ کھیل پیش کیا اور 18 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلادیش کا اسکواڈ:
کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفضر الرحمن اور عبادت حسین۔