Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے مضافات میں دو دلہنوں کی مہندی، نکاح اور دیگر رسومات ادا کر دی گئیں، صبح ان کی رخصتی ہونی تھی کہ اچانک رات کو خبر آئی کہ پاک افغان سرحد بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی رخصتی نہیں ہو پائی۔ یہ دونوں دلہنیں گذشتہ سات روز سے اس انتظار میں ہیں کہ کب پاک، افغان سرحد کھلے اور وہ اپنے پیا گھر روانہ ہو سکیں،پاک افغان سرحد کی بندش کا جہاں دیگر شعبوں پر اثر پڑا ہے وہاں ان دو دلہنوں کے ارمانوں پر بھی اوس پڑ چکی ہے۔
افغانستان سے آئی بارات کے ساتھ آنیوالے قاری رضوان اللہ افغانستان کی ایک مسجد کے امام ہیں،انہوں اپنے دو بھائیوں عابد اور انعام اللہ کی شادی پاکستان میں ان کے رشتہ داروں میں کی ہے، سرحد کی بندش سے دو روز پہلے وہ بارات لے کر پشاور آئے، تمام رسومات ادا کی گئیں اور بارات کو کھانا بھی دیا گیا۔
قاری رضوان نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو بتایا کہ دلہنیں گذشتہ سات روز سے اپنے روایتی لباس میں بیٹھی ہیں لیکن ان کی رخصتی اس لیے نہیں ہو سکتی کیونکہ حکام نے سرحد کی بندش کا اچانک اعلان کر دیا،ہم سب بہت خوش تھے اور انھیں افغانستان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن اچانک سرحد بند ہونے کی خبر پہنچی جس نے ہماری تمام خوشیوں پر پانی پھیر دیا،پاکستان میں کوئی جاننے والا نہیں ہے اس لیے کسی کو کہہ بھی نہیں سکتے کہ ان دلہنوں کو رخصتی کی اجازت دے دی جائے۔
واضح رہے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سیہون شریف میں خودکش دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد بند کردی گئی تھی،سرحد کی بندش کو سات روز ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں، سرحد کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں اور ٹرک رکے ہوئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ 

زرائعکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید لطیف کے گھر6 مسلح ڈاکوواردات کرتے ہوئے 20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیراعظم نواز شریف کے ترکی میں خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں؟وزیر اعظم کے بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی نے وزیر اعظم نواز شریف کے ترکی میں میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں؟ بھارت ہمیں دہشت گرد ایکسپورٹ کر رہا ہے جبکہ نواز شریف کا بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی وزراء کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈ ی نے پشاور کے علاقے اچینی خوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد نعمت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم نعمت اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ یکہ توت کے علاقے میں رہائش پذیر تھا جو کہ بارودی مواد پشاور منتقل کررہا تھا،دہشتگرد نعمت اللہ کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ڈیفنس میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے،صوبائی وزرارانا ثناءاللہ ، لیفٹیننٹ کرنل(ر) سردار محمد ایوب ،جہانگیرخانزادہ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کومبنگ آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے ہر ضروری اقدام کیا جائے ، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے ، لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا جائے ، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچین کا دورہ کیا اور اس موقع پر دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی بارڈر سے چیلنجز کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے سیاچن کا دورہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ ندرونی چیلنجزکے باوجودپاک فوج مشرقی سرحدپرخطرات کے مئو ثرجواب کیلئے تیارہے،دشوارگزارراستوں اورموسم کی مشکلات کے باجودعرض پاک کادفاع کرینگے ،ہم سب کو پاکستان کا سپاہی ہونے پر فخر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی شہداءکی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،وطن کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آرمی چیف سے گلگت بلتستان کے معززین نے بھی ملاقات کی جبکہ دورہ کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مہیش بھٹ بھی پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو لے کر فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔
معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک میں ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے یہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول ’’رو میو اینڈ جولیٹ‘‘ سے ماخوذ ہے جسے ’’ملنے دو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے فنکار اور گلوکارشامل ہوں گے جب کہ فلم میں رومیو کے کردار کے لیے بھارتی اداکار عمران زاہد کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے فلم کے گیت کے لیے پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو پیش کش کی تصدیق بھی کی ہے۔
دوسری جانب مہیش بھٹ نے بھی فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ ہے تاہم اس کا مرکزی خیال ہمارے مقصد کو اجاگر کرے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(صحت)لاہور میں دھماکے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال میں ہڑتال ختم کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم کےساتھ ہیں ، سروسز اسپتال کی ایمرجنسی کھول دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیسرا روز تھا اور اسپتال میں آپریشن تھیٹر ،ایمرجنسی ، زچہ بچہ اور دیگر وارڈ سمیت ان ڈور، آؤٹ ڈور سب کچھ بند تھا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ترجمان ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے مطابق کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرایسی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ علاقے میں واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے
 
تاہم ڈی ایچ اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی ایک زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوئے۔

 

 

یمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)فارسی کے مشہور شاعر مولانا جلال ‌الدین محمد بلخی رومی کی شاعری کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انڈس ویلی آرٹ اسکول بہت جلد رومی ورلڈ میوزک فیسٹیول کا انعقاد کرنے جارہا ہے، جس میں ان کی شاعری سے متاثر کئی موسیقار پرفارم کریں گے۔ اس فیسٹیول کے خیال کے حوالے سے انڈس ویلی آرٹ اسکول سے تعلق رکھنے والے رشید نورانی نے بتایا کہ 2008 میں جب یونیسکو نے اس سال کو رومی کے سال کا اعلان کیا، ہر ممالک نے کسی نہ کسی صورت میں رومی کو خراج عقیدت پیش کیا، پھر چاپے وہ کوئی فیسٹیول کی شکل میں ہو یا کوئی اور ایونٹ۔ رشید نورانی نے مزید کہا کہ ایسا تقریباً 42 ممالک میں ہوا، مجھے یاد ہے میں اسکاٹ لینڈ میں تھا، جہاں رومی سے متاثر ہوکر 3 روزہ صوفی کانفرنس رکھی گئی، پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوا اور مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔

 

رشید نورانی کے مطابق ہمارے پاس ادبی میلے کے لیے کے ایل ایف ہے، لیکن ہمارے پاس میوزک فیسٹیول کے لیے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام شاعر اور صوفی جو رومی کے بعد آئے وہ سب ہی ان سے متاثر تھے، رومی صوفی شاعری کے نمائندہ ہیں جبکہ اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔ اس فیسٹیول میں بین الاقوامی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ رومی سے متاثر اس میلے میں تووا سے تعلق رکھنے والا بینڈ ہوں ہُر تو، ایرانی بینڈ، چاند تارا بینڈ، فیوژن، مائی دھائی، جمشید صابری، جمن فقیر وغیرہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فنون اور دستکاری کو پسند کرنے والے افراد کے لیے اس میلے میں بازار بھی لگایا جائے گا۔ یہ فیسٹیول آئندہ ماہ 10 مارچ کو منعقد ہوگا، جس کا اختتام 12 مارچ کو کیا جائے گا، فیسٹیول کے ٹکٹ کی قہمت 1500 روپے مقرر کی گئی