Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج نے ضلع راولپنڈی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق راولپنڈی میں کورکمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔
 
کورکمانڈر کی زیرصدار اجلاس میں راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور اجلا س میں راولپنڈی کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیاہے۔یاد رہے کہ سیہون دھماکے کے بعد راولپنڈی میں دہشتگردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی معروف چینی کمپنی ”شیاﺅمی“ نے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے سیلولر کمپنی زونگ کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کیساتھ ہی زونگ شیاﺅمی کے ساتھ شراکت داری کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیاﺅمی نے زونگ کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کمپنی کے تیز ترین 4G انٹرنیٹ نیٹ ورک اور ملک بھر میں بہترین کوریج کے باعث کیا ہے۔ اس معاہدے کے باعث شیاﺅمی کمپنی پاکستان میں سمارٹ فونز فروخت کرنے کے بزنس کو فروغ ملے گا۔
اس معاہدے کے تحت صارفین زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز میں بننے والے شیاﺅمی کے ڈسپلے سنٹر پر دستیاب اعلیٰ معیار کے سمارٹ فون حاصل کر سکیں گے جبکہ زونگ کی جانب سے شیاﺅمی کے سمارٹ فونز کی خرداری پر اسپیشل ڈیٹا آفر بھی ملے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ اس سے قبل ہوواوے، کیو موبائل، اوپو موبائل، ایچ ٹی سی، سام سنگ اور آن لائن شاپنگ ویب سائٹ دراز ڈاٹ پی کے کیساتھ بھی معاہدہ کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق شیاﺅمی کے سمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کرائے جانے کی تقریب 20 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی جس کے بعد ملک بھر میں اس کے سمارٹ فونز فروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بہیمانہ دہشتگردی میں جماعت الاحرار ملوث ہے اس لئے اس کیخلاف کارروائی کی جائے
سرتاج عزیز نے افغان مشیر سے رابطے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان کی زمین استعمال ہوئی ہے اور افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی فہرست افغان حکام کے حوالے کردی گئی ہے اور جماعت الاحرار کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں پر تشویش ہےلٰہذاافغان حکومت جماعت الاحرار کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان آن کیمرہ بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ خالد لطیف طبیعت ناسازہونےکی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے اسپاٹ فکسنگ کے کردار شرجیل خان اور خالد لطیف کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا تھا جس پر شرجیل خان نے آن کیمرہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ خالدلطیف کو پی سی بی نے بیان ریکارڈ نہ کرانے پر 6 بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کےمطابق دونوں کھلاڑیوں کے بیانات مکمل ہونے پر چارج شیٹ تھما دی جائے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر شرجیل خان کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی بناءپر پی سی بی خالد لطیف اور شرجیل خان کو پہلے ہی معطل کرچکی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور پشاور نے 3.4اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 28رنز بنالئے ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ان میں: اسد شفیق،احمد شہزاد،کیون پیٹرسن،ریلی روسو،سرفرا ز احمد(کپتان) محمد نواز،تھسارا پریرا،انور علی،حسان خان،محمد اللہ اور ذوالفقار بابر۔
پشاور زلمی کا سکواڈ:محمد حفیظ،تمیم اقبال،کامران اکمل،ایون مورگن،شاہد آفریدی،صہیب مقصود،ڈیرن سیمی(کپتان) شکیب الحسن،وہاب ریاض،جنید خان اور حسن علی ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے اور 5611 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے اور 5611 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، کراچی آپریشن میں مجموعی طور پر 69179 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 890 دہشت گرد، 676 انتہائی مطلوب اشتہاری اور 10426 مفرور ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں 124 اغواء کار، 545 بھتہ خور اور قتل کے 1834 مجرموں کو گرفتار کیا گیا جب کہ ان ملزمان سے مختلف اقسام کے16304 ہتھیار برآمد ہوئے۔
 
رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں69، قتل کے واقعات میں 50 اور دہشت گردی میں 80 فیصد کمی ہوئی جب کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مدارس کی رجسٹریشن 100 فیصد مکمل ہو گئی، سندھ میں 80، خیبرپختونخوا میں 75، بلوچستان میں 60 فیصد اور فاٹا میں 85 فیصد مدارس کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی جب کہ ملک بھر میں 2325 مشکوک مدارس بند کر دیے گئے جس میں سے سندھ کے اندر 2309 اور خیبرپختونخوا میں 13 مدارس بند کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں190 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ مل رہی ہے جن میں پنجاب سے147، سندھ سے 6، کے پی کے سے 7 اور بلوچستان میں 30 مدارس شامل ہیں۔ زرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شرانگیز تقاریر پر 1343 مقدمات درج ہوئے جن میں 2430 افراد کو گرفتار کیاگیا اور شرانگیر مواد رکھنے والی70دکانیں بند کر دی گئیں۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے اپنی اپنی انسداد دہشت گردی فورس بنالی ہےلیکن اسلام آباد، پنجاب اور سندھ انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل میں ناکام رہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی فورس میں 1000 اہلکاروں کے بجائے 500 اہلکاربھرتی کیے جا سکے جب کہ پنجاب میں 1500 کے بجائے 1182 اور سندھ میں ایک ہزار کے بجائے 728 اہلکار بھرتی کیے گئے، آزادکشمیر نے 500 کے بجائے صرف 260 اہلکار بھرتی کئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں سے163 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی جس میں سے 13 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، فوجی عدالتوں نے کل 274 ملزمان کو سزائیں سنائیں جن میں سے 111 دہشت گردوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے واحد ٹی 20 میچ میں عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست دیدی ہے تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر کوینٹن ڈی کوک کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد ہاشم آملہ کریز پر ڈٹ گئے اور فاف ڈوپلیسس کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر ابتدائی
نقصان کا ازالہ کر دیا۔
ہاشم آملہ نے 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسس نے 36 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں اے بی ڈویلیئرز نے 26، جے پی ڈومنی نے 29، فرحان بہاردین نے 8، کرس موریس نے 9 اور وین پارنل نے 4 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین ویلر نے 1 اور گرینڈ ہوم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 14.5 اوورز میں 107 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بروس نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں گلین فلپس نے 5، کین ولیم سن نے 13، کورے اینڈرسن نے 6، گرینڈہوم نے 15، مچل سینٹنر نے 5، بین ویلر نے 6، ٹم ساﺅتھی نے20، اور ٹرینٹ بولٹ نے 1 سکور بنایا جبکہ کولن منرو اور لوک رانچی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو قابو کئے رکھا اور3.5 اوورز میں 24 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہیں ایک اوور میں ہیٹ ٹرک کا موقع بھی ملا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دیگر باﺅلرز میں اینڈیل فیہلوک وائیو نے 3 اور کرس مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں آج دو میچزکھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیرن سیمی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹیڈاورکراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائٹیڈکی قیادت مصباح الحق جبکہ کراچی کنگز کیکپتانی کمار سنگاکارا کررہے ہیں۔
دونوں میچز شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ سہ پہر ساڑھے چار بجے جبکہ دوسرا میچ رات9 بجے شروع ہوگا۔مجموعی طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے یہ گیارہواںاور بارہواں میچ کھیلا جائےگا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پارک آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی میچ کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر کوینٹن ڈی کوک کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد ہاشم آملہ کریز پر ڈٹ گئے اور فاف ڈوپلیسس کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کر دیا۔
ہاشم آملہ نے 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسس نے 36 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں اے بی ڈویلیئرز نے 26، جے پی ڈومنی نے 29، فرحان بہاردین نے 8، کرس موریس نے 9 اور وین پارنل نے 4 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین ویلر نے 1 اور گرینڈ ہوم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)امریکانےسانحہ سہیون شریف پر حملے کی مذمت کردی تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ اور جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام کے لئے پرعزم ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سیہون دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی محترم اور قابل احترام مقام پر دہشت گردی کے حملے سے دھچکا لگا، دہشت گردوں کی مقدس مقامات اور پرامن عبادت گاہوں پر کارروائیاں شرمناک اور ظالمانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے کے لئے حکومت پاکستان کو تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیہون شریف خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام سے گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مذموم کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔