Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج نے پاکستان میں افغان سفارت کاروں کو طلب کرکے وہاں موجود 76 دہشتگردوں کی حوالگی یا ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورکی ٹوئٹ کے مطابق افغان سفارتی اہلکاروں کو جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی طلب کیا گیا، جہاں انہیں افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاک فوج نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اورانہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
 
اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک کے مخلتف شہروں میں دہشتگردی کی ہولناک کارروائیوں میں 110سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ان میں اعلیٰ ترین پولیس اہلکار اور جج بھی شامل ہیں۔

 

اس خبر کو بھی پڑھیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور جمعۃ المبارک کے باعث ملک بھرمیں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں حساس عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔
راولپنڈی اوراسلام آباد میں پاک فوج نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور اڈیالہ جیل سمیت متعدد اہم حساس عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، اس کے علاوہ شہرکے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں ، مساجد، عوامی مقامات اور بازاروں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے گشت بڑھا دیا ہے۔ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے انٹیلی جنس نظام مزید متحرک کردیا گیا ہے، اسپیشل برانچ اورسی آئی ڈی اہلکاروں کوشہر میں پھیل جانے کا حکم دے دیا گیا ، اس کے علاوہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کے گیسٹ ہاؤسز، مدارس اور مذہبی مقامات کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے انٹیلی جنس اہلکاروں کی اطلاع پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
کراچی میں عبداللہ شاہ غازی اور عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ سمیت شہر کے دیگر پر ہجوم مزارات کے علاوہ مزار قائد اور آرٹس کونسل کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مساجد، امام بارگاہوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس، رینجرز اورمسلح افواج کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
 
دوسری جانب لاہور، کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ ، ملتان، رحیم یار خان ، مظفر آباد، کوہاٹ ، چارسدہ، چمن اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے ششہروں میں بھی سیکیورٹی کو انتہائی ہائی الرٹ کردیا ہے جب کہ پاک افغان سرحدوں پر دوسرے روز بھی تجارتی اور عوامی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہے اورکسی بھی افغان شہری کوپاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم این اے اعجاز چودھری کو 3سال قید اورجرمانے کی سزا سنا دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر استغاثہ پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ نواز چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز چودھری کو 3سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے منڈی بہاﺅالدین ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فیصلے میں اعجاز چودھری کو 20ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2ماہ قید کا حکم دیا گیا ہے .
اعجاز چودھری 2013ءکے عام انتخابات میں این اے 108منڈی بہاﺅالدین سے مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ سے منڈی بہاﺅ الدین سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

 

 

ایمزٹی وی(خیبرایجنسی)خیبر ایجنسی میں پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تاہم جوابی کارروائی میں 4دہشت گردمارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔ پاک افغان سرحد طورخم کو آمدورفت کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) سال 2017 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ،لودھراں کے چارسالہ بچے علی حسن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 15 کے رہائشی محمد افضل کے چار سالہ بیٹےعلی حسن کو پولیو ویکسین کی چار خوراکیں دی گئیں لیکن اس کے باوجود اس میں پولیوکے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے لودھراں سمیت کے مختلف علاقوں میں پولیو کی روک تھام کےلیے کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نماز جمعہ کے مقامات پر سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کردی
 
۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے مرکزی مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہرقسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پر بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے
اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور ٹھوس بنایا جائے اور مزارات ،درگاہوں کی سکیورٹی کا لائحہ عمل فول پروف بنایا جائے اور مشتبہ افراد اور مشکوک یا لاوارث اشیاءکی کڑی نگرانی کی جائے۔یاد رہے کہ سیہون شریف درگاہ پر دھماکے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) شاہ رخ خان بالی ووڈ کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹی اسکرین یعنی ٹی وی سے کیا تھا اور فلموں میں کامیابی کے بعد بھی انہوں نے کچھ شوز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ٹی وی کے ذریعے اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اب چھوٹے پردے پرجلوہ گر ہونے جارہے ہیں جہاں وہ ایک کانفرنس ”ٹیڈ ٹاکس“ کی میزبانی کریں گے۔
اداکار کا اپنے میزبان بننے پرکہنا تھا کہ جس کانفرنس کا میں حصہ بننے جارہا ہوں وہ معاشرے میں تبدیلی کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے جہاں بات چیت سے بہت سی نئی چیزیں رونما ہوتی ہیں۔اداکار نے کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھرکو متاثر کرے گی کیونکہ مجھے وہ تمام چیزیں پسند ہیں جن سے انسان معلومات حاصل کرسکے، میں اس کانفرنس کا بطور مقرر حصہ بھی بننا چاہوں گا، مجھے کانفرنس کے تمام ہی مرحلے بے حد پسند ہیں جب کہ خود کو میزبان کا سوچ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔واضح ر ہے کہ اداکار اس سے قبل بھی بھارت کے مایہ ناز شو ”کون بنے گا کروڑپتی“ میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈآسکرزکی89ویں تقریب میں بس کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں تیاریاں بھی زور و شو رسے جاری ہیں۔
ایک طرف جہاں تقریب کے شرکاء اور اداکار اپنے اسٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو شش میں مصروف ہیں تو وہیں مورتیوں کی تزئین و آرائش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
کہیں کسی اداکارہ کو جیولری کی فکر کھائی جا رہی ہے تو کوئی اپنے ڈریس کی تیاری میں خوب جوش وخروش دکھا رہا ہے ۔
اس ایوارڈ شو میں کل60اسٹیچیوز مختلف کیٹیگریز جیتنے والوں میں دئیے جائینگے جس کی تیاری بھی اب آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔
ماہر کاریگر ان مورتیوں کو دن رات محنت کے بعدمکمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں جن میں معمولی سے معمولی باریکی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا ۔
معتبرترین تسلیم کئے جانیوالے ایوارڈز کی یہ مورتی کس کس کے حصے میں آئے گی اس کا حتمی فیصلہ تو تقریب کے دن ہی ہو گا جس کا مزیدچند دن اور انتظار کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈزکی یہ رنگا رنگ پر وقارتقریب26 فروری کو کیلیفورنیا ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے پوری سج دھج کے ساتھ شرکت کیلئے پہنچیں گے۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)لعل شہباز قلندر دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے رینجرز کے قافلے پر حملہ کر دیا اور جوابی وار میں 7دہشت گرد مارے گئے جبکہ سپر ہائی وے پر فائرنگ کے تبادلے میں 11دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور اور منگھو پیر میں رینجرز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ 3اہلکارزخمی ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سیہون دھماکے کا ریسکیو آپریشن مکمل کر کے آنے والے پاکستان رینجرز کے قافلے پر سپرہائی وے کاٹھور کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔ دہشتگردوں اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سات دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
دوسری جانب ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر مائی گاڑی منگھوپیر میں رینجرز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت اسکالرشپ پروگرام کا فارم مشکل، پیچیدہ اور تاریخ میں توسیع نہ ہونے کے سیکڑوں طلباء و طالبات فارم فل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں طلباء و طالبات نے بتایا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے Indgenious Scholarship کیلئے آن لائن فارم فل کرنے کیلئے جو طریقہ بتایا گیا ہے اس کےذریعے ہزاروں طلباء و طالبات متعدد بار کوششوں کے باوجود اسکالرشپس کیلئے فارم پر کرنے میں مسلسل محروم ہیں۔
ان طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے اس مرتبہ آن لائن ویب پورٹل نہایت ہی سست اور پیچیدہ بنایا گیا ہے اور طلباء و طالبات کو اپنی جامعات اور ڈگری پروگرامز کی تفصیلات کو ایڈ کرتے وقت ایچ ای سی آن لائن پورٹل پر کافی مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ انکا کہنا کہ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کے متعلقہ افراد سے رابطے کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے اور جامعات کے فوکل پرسنز اسکو ایچ ای سی پورٹل کا ٹیکنیکل مسئلہ قرار دے رہے ہیں۔ ایچ ای سی ویب سائٹ پر مذکورہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال ہزاروں طلباء و طالبات اسکالرشپ کے حصول سے محروم رہ جائینگے۔
وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر جاوید میمن نے جنگ کو بتایا کہ تاریخ میں 22فروری تک توسیع کردی گئی ہے انھوں نے کہا کہ پی کیو آر کی وجہ سے طلبہ کوپریشانی کا سامنا تھا لیکن جامعہ کراچی کے طلبہ کو زیادہ مشکلات پیش آرہی تھیں لیکن اب وہاں ڈاکٹر بلقیس گل کو فوکل پرسن مقرر کر کے ڈیٹا مکمل کرنے کی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔