Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /ملتان ) ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب ریاض احمد گورایہ اور ڈائریکٹر ایڈمن برائے ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب فیض اللہ خان ترین ہشتم کے امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے ملتان پہنچ گئے ۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ کنٹرولر و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ریاض خان بلوچ کے ہمراہ گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول ‘ مون لائٹ گرلز ہائی اسکول اور دیگراسکولز میں پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت قائم ہشتم کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔
دریں اثنا ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب ریاض احمد گورایہ نے ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری اسکولز راؤجاوید رفیق کے آفس میں افسران تعلیم کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں انرولمنٹ کا جائزہ لیا‘انہو ں نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ بچے اسکولوں میں داخل کئے جائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ایک مارننگ شو کے دوران بالی ووڈ اداکاروں پر مزاحیہ طنز کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان کو چھچھورا کہہ ڈالا۔
نجی چینل کے مارننگ شو میں صبا قمر سے میزبان نے بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن، سلمان خان، رنبیر کپور، عمران ہاشمی وغیرہ کے حوالے سے کئی سوالات کیے، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ میزبان نور نے صبا قمر کو ایک کھیل کھیلنے کو کہا جہاں انہیں بالی ووڈ اداکاروں کی تصاویر دکھائی گئی، اور ان سے سوالات کے جوابات مانگے۔
اس دوران جب صبا قمر سے سوال کیا گیا کہ اگر ہریتھک روشن انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ کیا کہیں گی، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں دو بچوں کے باپ سے شادی نہیں کرنا چاہتی'، تاہم بعدازاں انہوں نے کہا کہ وہ ان کی پسند نہیں ہیں۔
صبا قمر سے جب رنبیر کپور اور عمران ہاشمی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو تب بھی اداکارہ نے مزاحیہ طنز کرتے ہوئے ان سوالات کے جواب دیئے، ان سے جب عمران ہاشمی کے ساتھ ایک فلم کا کہا تو انہوں نے جواب دیا 'مجھے منہ کا کینسر نہیں کروانا'، جبکہ رنبیر کپور کے لیے اداکارہ نے کہا کہ 'ان کا دپیکا پڈوکون کے ساتھ افیئر تھا اس لیے میں ان کے ساتھ بھی کام سے انکار کرتی ہوں'۔
صبا قمر سے ریتیش دیشمکھ کے ساتھ مزاحیہ فلم میں کام کا کہا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی کامیاب اداکارہ ہیں اور بالی ووڈ میں بھی کسی کامیاب اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ تاہم ایک موقع پر جب صبا قمر سے سوال کیا گیا کہ سلمان خان نے انہیں اپنی فلم 'دبنگ 3' میں آنے کی آفر دی ہے اور آپ کو انہیں انکار کرنا ہے، تو صبا نے کہا کہ سلمان خان بہت چھچھورے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جب صبا قمر سے اس حوالے سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک مزاحیہ شو تھا، اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، کافی ود کرن میں کیا کچھ نہیں ہوتا؟ میں سب کو پسند کرتی ہوں، سلمان خان بہت بڑے سپر اسٹار ہیں، میں ان کے بارے میں کچھ بھی بُرا کیوں کہوں گی'۔
خیال رہے کہ صبا قمر بالی ووڈ معروف اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم 'ہندی میڈیم' میں کام کرتی نظر آئیں گی، جو ان کی پہلی بولی وڈ فلم ہے۔ فلم 'ہندی میڈیم' 31 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 

 

ایمز ٹی وی (صحت /ملتان) پنجاب فو ڈاتھا رٹی ملتان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئےجامعہ زکریا میں واقع شاہد کینٹین کو 12000روپے،جعفر کینٹین کو7500روپے، بسم اللہ کینٹین کو 3000روپے،شاہد چشتی فریش فوڈ پوائنٹ کو 7500روپے،ابدالی روڈ پر واقع میڈی کیئرہسپتال کیینٹین کو 2000روپے اور نشتر کی مین کینٹین کو 3000روپے جرمانہ کیا ۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فوڈ پوائنٹس کوغیر معیاری کیچپ کے استعمال،ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے ،خوراک زمین پر رکھنے، کیمیکل ڈرمز کے استعمال ، لیبلنگ کی عدم موجودگی،برتنوں کی صفائی کے لیے ڈیٹرجینٹس کے استعمال اور کھانے کی اشیاء میں مکھیو ں کی موجودگی کی وجہ سے
جرمانے کیے گئے۔
سادات کالونی میں واقع پاکیزہ ہوٹل، منا بھائی ہوٹل،ماشاء اللہ پاکیزہ ملک اینڈ ڈرنک کارنر،عوان سپر سٹور،السادات بیکرز،بسم اللہ ملک پوائنٹ، نیو شاہ شمس کالونی ملتا ن میں واقع احمدسپر اسٹور،تھہم ملک شاپ،القاسم ہاشم پکوان سنٹر،رفیق ہوٹل (رکشہ مارکیٹ)،پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع نیو پشاوری
نان اینڈ چپلی کباب،زاہد دہی بھلے،فوڈ پوائنٹ چرغہ بروسٹ،شریف چرغہ بروسٹ،بسم اللہ حسیب المکہ نان شاپ،عظیم ٹک شاپ اورشاہ شمس روڈ باوا سفرابستی میں واقع یا سین بیکرزاینڈ جنرل سٹور،عظیم خان سوئیٹ ،احسن سوئیٹس،مدنی ملک شاپ کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئےکے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے ایسی ایل ای ڈی ایجاد کرلی ہے جو سولر سیل کی طرح روشنی کی مدد سےبجلی بھی بناسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف الینوئے اربانا شیمپین کے کوریائی نژاد تحقیق کار کی قیادت میں ایجاد کی گئی یہ ایل ای ڈی فی الحال صرف ایک ہی رنگ کی روشنی خارج اور جذب کرسکتی ہے تاہم زیادہ رنگوں کے ساتھ کام کرنے کے قابل بنانے کیلئے ٹیم کی جانب سے کام کیا جا رہا ہےتاکہ یہ مستقبل کی اسمارٹ فون سکرین میں رنگین پکسل کا کام بھی کرسکے۔ اس ایجاد کی تفصیلات ریسرچ جرنل ”سائنس“ کے حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔
اس نئی ایل ای ڈی میں نینومیٹر جسامت والی خصوصی ساختیں استعمال کی گئی ہیں جنہیں ”کوانٹم نینو راڈز“ کہا جاتا ہے۔ ان ساختوں پر مشتمل مادّہ کوانٹم اثرات سے استفادہ کرتے ہوئے روشنی کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اوپر پڑنے والی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور جب اس میں سے بجلی گزاری جاتی ہے تو یہ روشنی خارج کرنے لگتا ہے۔
 
 
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /ملتان ) محکمہ صحت نے اسکولوں میں فروخت ہونے والی ایک مخصوص ٹافی کے بارے میں الرٹ جاری کیا ہے
 
جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹرابری ،کولا،چیری،ودیگر ذائقوں میں فروخت ہونے والی یہ ٹافی کھاتے ہی بچےکی حالت خراب ہوجاتی ہے ۔
 
لہٰذا اسکولوں کی انتظامیہ اس مخصوص ٹافی کو فروخت نہ ہونے دیں اوروالدین بھی بچوں کو یہ ٹافی کھانے سے منع کریں۔
 

 

 

 ایمز ٹی وی (صحت /عمرکوٹ ) عمرکوٹ میں ڈینگی وائرس کی وبا میں کمی نہیں ہوئی ہے مزید ایک 13سالہ لڑکی نیشا بنت سوائی مل مالھی اس وائرس میں مبتلا ہوگئی ہے۔

جسےتصدیق کے بعد علاج کیلئے حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے اب عمرکوٹ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔

 

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) گزشتہ روز کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو آٹھ رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 91رنز کا ہدف دیاتھا، جس پر کراچی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تھی کہ بارش کی وجہ سے امپائروں نے میچ کا فیصلہ کراچی کے حق میں دیدیا، اسطرح بارش کراچی کنگز کے لیے باعث رحمت ثابت ہوئی ۔
واضح رہے کہ کراچی کی ٹیم نےایونٹ میں آج پہلا میچ جیتا ہے ۔کراچی کی جانب سے سب سے بڑا اسکور بابر اعظم 47ناٹ آئوٹ تھے، انکے علاوہ کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔
جب میچ ختم کرنے کااعلان ہوا تو کراچی کی ٹیم نے 9.4اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ عمران خالد نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کی روک تھام کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے تمام کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کالعدم تنظیموں اور ایسی تنظیموں سے روابط رکھنے والے افراد کو بینکنگ سروس فراہم نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
 
اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی گائیڈ لائنز اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں جس کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کی روک تھام کرنا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بڑی ٹرانزیکشنز کی صورت میں اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ ایسے ادارے کے مالکان، ڈائریکٹرز، ٹرسٹی اور ارکان کا کسی بھی کالعدم تنظیم یا فرد سے کسی قسم کا تعلق نہ ہو۔
نئے اکاونٹس کھولتے وقت صارف کی مکمل چھان بین کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اکاونٹ کھلوانے والے فرد کا کسی بھی کالعدم یا مشکوک تنظیم سے کوئی تعلق یا روابط نہ ہوں۔
تمام بینکس، مالیاتی ادارے اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی دیگر کمپنیاں باہم رابطے میں رہیں اور کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشنز کی صورت میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کوفوری رپورٹ کی جائے۔
 
 

 

 

 
ایمز ٹی وی ( صحت /کراچی ) سول اسپتال کراچی میں مریضوں کو کھانا فراہم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ اسپتال میں مریضوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا معیاری اور حفظان صحت کے عین مطابق ہے ۔
 
اسپتال میں روزانہ تقریباً 1100مریضوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے اوراسی کےپیسے وصول کیے جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ 1900مریضوں کے کھانے کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں ۔
 
کمپنی نے کہا ہے کہ اسپتال میں بہت زیادہ مریض ہوں تب بھی ان کی تعداد تقریباً 1150 سے زائد نہیں بنتی جنہیں کھانا کھلایا جاتا ہے اورکھانے میں گوشت، پھل ، سبزیاں ، مصالحے اور ڈبل روٹی سمیت تمام اشیاء معیاری اور اعلیٰ کمپنیز سے خریدی جاتی ہیں تاکہ مریض کو صحت بخش کھانےکی فراہمی ممکن ہوسکے ۔

 

 

 
ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچ نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو وسائل نہیں دیے جاتے جبکہ سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں میں بھی ہمیں حق نہیں دیا گیا۔
نہوں نے کہا کہ کمپنیوں اور وزارت کو گیس فراہمی کیلیے خطوط لکھے گئے ہیں لیکن ان خطوط کا کوئی اثرنہیں ہوا ہے ۔بلوچستان میں قیمتی صنوبر کاجنگل آگ جلانے میں استعمال ہورہا ہے۔ بلوچستان کو وسائل نہیں دیے جاتے جبکہ سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں میں بھی ہمیں حق نہیں دیا گیا
جس سے خطاب کرتے ہوئے امیرا حکو مت سے مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ایل پی جی ائیر مکس منصوبے اس سال مکمل کیے جائیں اور صوبے میں گیس کی فراہمی کیلیے پائیدار حل سے ہمیں آگاہ کیا جائے ۔