Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ سریاب کا اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ کے علاقے کیچی بیگ کے قریب پیش آیا۔ جس میں سریاب تھانے کے اے ایس آئی عزیز الرحمان کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اے ایس آئی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اے ایس آئی کی شہادت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر کرائم بل کے مسودے کی منظوری دے دی جس کے تحت اب نفرت انگیز تقریر سمیت فرقہ واریت پھیلانے اور مذہبی منافرت پر 7 سال سزا ہوگی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت ہوا جس میں سائبر کرائم بل کے مسودے کی منظوری دی گئی جس کے بعد اب بل کو سینیٹ کے رواں اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 

بل کے مسودے کے مطابق اب دہشت گردی سے متعلق سائبر جرائم میں ملوث افراد پر 14سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ نفرت انگیز تقریر، فرقہ واریت پھیلانے اور مذہبی منافرت پر7 سال سزا ہوگی، انٹرنیٹ کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے پر بھی 7 سال سزا ہوگی۔ بل کے تحت بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر شائع کرنے یا اپ لوڈ کرنے پر 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ انٹرنیٹ ڈیٹا کے غلط استعمال پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ موبائل فون کی ٹیمپرنگ پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

 

بل کے مسودے کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا عدالتی حکم کے بغیر شیئر نہیں کیا جائے گا۔ اس بل کے مسودے میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ سائبرکرائم قانون کا اطلاق صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر کسی بھی دوسرے ملک میں بیٹھ کر ریاستی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے افراد پر بھی ہوگا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے متعقلہ ممالک سے رجوع کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ سائبر کرائم بل کو رواں سال اپریل میں قومی اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا تاہم پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں نے بل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بل کو قائمہ کمیٹی بھجوایا گیا اوراس میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں۔

  • ایمزٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کی دو سال کے وقفے سے ہونیوالی جنگی مشق ’’شمشیر بحرVI‘‘ کا کراچی میں ہونیوالے افتتاحی سیشن کے بعد باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشق کے مقاصد اور اس میں زیر مشاہدہ تجربات پر روشنی ڈالی اور مشق کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر حالیہ خطرات میں سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    اس موقع پرمہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے عسکری منصوبہ سازی کے عمل میں مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عہد حاضر کی دنیا میں پیچیدگی، خطرات اور شکوک و شبہات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا پاک چائنہ راہداری اور گوادر پورٹ کے قیام کے بعد پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشق کے دوران اس پہلو پر بھی غور کیا جائے گا۔ جبکہ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکااللہ سمیت مسلح افواج کے سینئر افسران اور بیوروکریٹس سمیت وفاقی وزارتوں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(تعلیم)مراکش کی جامعات کے نمائند وں پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ روز ہا ئر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ وفد میں یونیورسٹی آف فیض کے صدرعمر اسوبھی، کاسابلانکا کی جامعہ حسن کے صدر دریس منصوری اور فیکلٹی آف لیٹرز اینڈ سائنس دارالمحاز کے قائم مقام ڈِین عبداﷲ شامل تھے ۔ ڈاکٹر مختار احمد نے وفد کو ایچ ای سی کے تیرہ سالہ اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری دفاع نے کابینہ کو بتایا کہ برطانیہ دفاعی تعاون فورم کا اجلاس نہایت کامیاب رہا،برطانیہ میں ہم نےکشمیر کا مسئلہ نہایت موثر انداز میں اٹھایا، بین الاقوامی برادری کوبتایا کہ کشمیرکےمسئلہ پرپاکستان کاموقف واضح ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو تسلیم کرے۔ برطانیہ نے ترکی میں بغاوت سےمتعلق بھی ہماری رائے پوچھی۔
ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان 200 سےزائد کراسنگ پوائنٹس ہیں لیکن ان میں سے صرف 8 کراسنگ پوائنٹس پر چیکنگ کا نظام موجود ہے جب کہ دیگر پر چیک پوسٹ بننی ہیں، طورخم گیٹ تقریباً مکمل ہو چکا ہے، اس کا افتتاح یکم اگست کو کیا جائے گا،غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے طورخم گیٹ کے گرد باڑ لگائی ہے۔ نادرا، ایف آئی اے، کسٹمز اور دیگر ادارے نہایت متحرک ہیں، سرحد پر سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر انتظامات بھی کر دیے ہیں، سرحد کراسنگ کے لیے سفری دستاویزات لازمی قراردی ہیں، راہداری کارڈ پر افغان شہریوں کی نقل و حرکت شہید موڑ چیک پوائنٹ تک محدود کردی گئی۔ امریکی کانگریس نے بارڈر مینجمنٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دی ہے، امریکا سےملنے والی امداد فاٹا میں ترقیاتی کاموں پر بھی خرچ ہو گی، امریکا نے ہم سے دستاویزی تفصیلات مانگی ہیں، جس پر دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ابھی چل رہی ہے، امریکی حکام پاکستان کا دورہ کر کےمعاملات طے کریں گے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین اور دہشت گردوں کے درمیان براہ راست تعلق موجود ہے، افغان مہاجرین کی شکل میں دہشت گرد پناہ لے رہے ہیں، افغانستان پہلے اپنے مہاجرین کو واپس لے کر جائے، مہاجرین کے جانے کے بعد اگر یہاں پناہ گاہیں ہوئیں تو ہم ختم کریں گے، بارڈر منیجمنٹ کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں، ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے ملک میں آنے والی ٹریفک کو کنٹرول کریں اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) انڈونیشیا میں منشیات رکھنے کے الزام میں سزائے موت کے منتظر پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی رہائی کے لئے دفترخارجہ نے سفارتی کوششیں تیز کردیں۔

 

ذرائع کےمطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ذوالفقارعلی کی سزائے موت کے معاملے کو اٹھایا تھا جس کے بعد اس کیس کے حوالے سے مسلسل پاکستانی سفیر انڈونیشین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ اسلام آباد میں موجود انڈونیشین سفیر کو وزارت خارجہ نے طلب کیا تھا اور انہیں کہا تھا کہ وہ موت کے منتظر پاکستانی شہری کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے خدشات اپنی حکومت کو پہنچائیں اور مقدمے کا شفاف ٹرائل یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق لااہورکا رہائشی ذوالفقارعلی 15 سال قبل روزگار کے لئے انڈونیشیا گیا تھا جہاں اس کی دوستی بھارتی شہری گردیپ سنگھ کے ساتھ ہوئی جس نے اسے ہیرون اسمگلنگ کے مقدمے میں پھنسا دیا اور الزام لگایا کہ میرے ساتھ ہیروئن اسمگلنگ میں ذوالفقار بھی ملوث ہے جب کہ 52 سالہ ذوالفقار کو نومبر 2004 میں 300 گرام ہیرون کی اسمگلنگ کے کیس میں جکارتہ سے گرفتارکیا گیا۔

 

انسانی حقوق کیلئے سرگرم قانونی فرم دی جسٹس پروجیکٹ پاکستان کے مطابق ذوالفقار علی مقامی زبان نہیں بول سکتا اور مقدمے کی پیروی کے دوران اسے مترجم کی محدود معاونت فراہم کی گئی یہی نہیں ذوالفقار علی نے پروسیکیوٹر کو بتایا کہ اس کے خلاف جو رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ جھوٹی ہے اور اسے تشدد کرکے حاصل کیا گیا ہے۔ ذوالفقارعلی نے عدالت کو بھی بتایا کہ پولیس نے اس پر تشدد کیا ہے اور اس کی تصاویر بھی عدالت کے پاس موجود ہیں جب پاکستانی شہری نے اپنے خلاف پیش ہونے والی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تو اس کی سزائے موت کو ختم کرکے 10 سے 15 برس قید میں تبدیل کرنے کیلئے اس سے 40 کروڑ انڈونیشین روپے مانگے گئے جسے ذوالفقار نے دینے سے انکارکیا اور اپنی بے گناہی پراصرار کرتا رہا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔

 

اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی 31 جولائی تک نتائج جاری کرے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)سندھ بھرکےسرکاری کالجزمیں داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے260اورکراچی کے130کالجزمیں داخلےفراہم کئےجائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق کراچی کےکالجزمیں داخلےیکم اگست اوراندرون سندھ27جولائی سےشروع ہونگے جبکہ سرکاری کالجزمیں داخلےسینٹرل ایڈمیشن پالیسی کےتحت آن لائن ہونگے، رواں سال داخلوں کے کلیم فیس ختم کردی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مردم اور خانہ شماری سے متعلق 2 روزہ بین الاقوامی كانفرنس میں اسحاق ڈار نے عالمی اداروں كو ملك میں مردم شماری كروانے كے حوالے سے جامع تجاویز دینے كی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے ملك میں مردم شماری كروانے كے لیے ایسا میكانزم ترتیب دیں جس كی مدد سے صوبائی و مقامی انتظامیہ سے كام لے كرمردم شماری كے عمل كو شفاف بنایا جاسكے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی كے خلاف عالمی جنگ لڑ رہے ہیں، مسلم لیگ نواز كی حكومت نے دور حكومت میں آتے ہی وزیرستان میں دہشت گردوں كے خلاف آپریشن كرنے كا فیصلہ کیا۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ نوازكے پچھلے دور حكومت میں بھی مردم شماری كا انعقاد كروایا گیا تھا اور گزشتہ مردم شماری بھی فوج كی مدد سے ہوئی تھی اس كے اعددوشمار پر كسی نے اعتراض نہیں كیا تھا، اس بار میں فوج كی مدد سے مردم شماری كروانے كا فیصلہ كیا تھا اس لیے مردم شماری پر14 ارب روپے مختص كیے گئے تھے، مردم شماری كے حوالے سے ہر قسم كے انتظامی معاملات مكمل تھے مگر فوج كے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہونے كے باعث اس كا انعقاد كو مؤخر كیا گیا ہے لہٰذا اب جیسے ہی فوج دستیاب ہو گی مردم شماری كا انعقاد كروایا جائے گا۔

 

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملك كوپائیدار مجموعی ترقی كے راستے پر ڈال دیا ہے، پاكستان كے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں، ملک كے معاشی اشاریئے بہتر ہورہے ہیں، پاكستان اسٹاك ماركیٹ ایشین ٹائیگر ماركیٹ بن چكی ہے اور ایف بی آر نے 3110 ارب روپے كا ریكارڈ ٹیكس اكٹھا كیا ہے۔

ایمزٹی وی(بلوچستان) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کے بعد احتساب عدالت نے نیب کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے مقدمے میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور اکاونٹینٹ میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کو پیش کیا گیا۔

نیب نے عدالت سے مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں مزید دس روز کی توسیع کرنے کی درخواست کی جس پر مشتاق رئیسانی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ نیب کی جانب سے تقریباً ریمانڈ مکمل ہونے کو ہے مگر اب تک کسی قسم کے ٹھوس شواہد عدالت میں پیش نہیں کئے گئے مزید ریمانڈ نہ دیا جائے

جس پر نیب کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ قانوناً نیب کسی بھی ملزم کو 90 روز تک اپنی تحویل میں رکھنے کا حق رکھتا ہے جس پر عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کو دس روز جبکہ اکاونٹینٹ میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔