Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیے کے مطابق ایسے طلبہ وطالبات جو سالانہ و ضمنی امتحانات برائے سال2014، 2015اور 2016 جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) میں شریک ہوئے مگر اپنے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرواسکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے امتحانی نتائج رکے ہوئے ہیں اس لئے ان کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کا خصوصی موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

ایسے امیدوار اپنے انرولمنٹ فارم لیٹ فیس کے ساتھ یکم اگست سے 30ستمبر 2016تک جمع کروا سکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) خیبر ایجنسی کے علاقے ذخہ خیل میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی جہاں برساتی نالے میں بہہ کر کم از کم 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،

 

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر کے مطابق امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا سری لنکا سے 3 مسافر جہاز لیز پر حاصل کرنے کا معاہدہ طے پاگیا جو 14 اگست کو شروع ہونے والی پی آئی اے پریمیئر سروس میں استعمال کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کولمبو میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برینڈ اور سری لنکن ایئر لائن کے چیئرمین اجیت دیاس، سی ای او کیپٹن سرن رتوات سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، دونوں ملکوں کی ایئرلائنز کے حکام نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دستخط کیے۔

 

معاہدے کے مطابق سری لنکن ایئرلائن کا1 اے330 مسافر ایئرکرافٹ آئندہ ہفتے فراہم کیا جائے گا جبکہ باقی 2 جہاز آئندہ ماہ دیے جائیں گے، یہ ایئرکرافٹ بلکل نئے ہیں جو پی آئی اے پریمیئر سروس کیلیے استعمال کیے جائیں گے جس کا باقاعدہ آغاز 14 ست کو ہورہا ہے۔ ابتدائی طور پر نئے ایئرکرافٹ پی آئی اے پریمیئر سروس میں لندن کے روٹ پر چلائیں جائیں گے، ہفتے میں 6 پروازیں ہوں گی، 3 اسلام آباد اور 3 لاہور سے لندن کے درمیان چلیں گی۔ پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی کے مطابق پی آئی اے پریمیئر سروس میں مزید نئے طیارے شامل کیے جائیں گے اور دیگر ممالک کے درمیان بھی پی آئی اے اپنی سروس کو اسی طرز پر بہتر بنائے گی۔

(اسلام آباد) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل سمیت جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو اندھا کیا جا رہا ہے۔ مریضوں‘ ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیر کے معاملے پر دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کشمیر کے معاملے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل اور اوآئی سی کو خطوط لکھے ہیں۔ فیس بک پر کشمیر سے متعلق حقائق اور پوسٹس کو ہٹانا افسوسناک ہے۔ سوشل میڈیا کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان‘ امریکہ‘ افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات میں سکیورٹی اور بارڈرمینجمنٹ کے معاملات زیرغور ہیں۔ افغان بارڈر کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک اسکولز کے حوالے سے ترکی کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔

نفیس ذکریاکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔ سعودی فرمانروا نے بھی بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے کمپنیوں کواحکامات جاری کر دیے ہیں

ایمزٹی وی (اسلام آباد)بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کےلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان چاہے کچھ بھی کرلے بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آتا لیکن اس بار تو پاکستان کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کےلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس حاصل کر لئے۔

 

اب بھارت ڈیموں کی تعمیر سے دریائے چناب کا 2کروڑ کیوبک فٹ پانی روک سکے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی اجازت کے بغیر سرٹیفکیٹس جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ متاثرہ فریق کی رضامندیسے ہی جاری کئے جاسکتے ہیں اور پاکستان دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت کا متاثرہ فریق ہے۔

 

سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب کا پانی نہیں روک سکتا لیکن اب سرٹیفکیٹس کے اجراءکے بعد بھارت کو جارحیت کی شہ مل گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو سرٹیفکیٹس ملنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر پر پاکستانکے اعتراضات کمزور پڑ سکتے ہیں

 

ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی وزیر احسن اقبال نے این ای ڈی یونیورسٹی میں انجینئر نگ لیب کا افتتاح کردیا۔ اس موقع ہر وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کو 900ملین کی گرانٹ فراہم کی جائے گی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ایڈمن بلاک کے سامنے طلبہ وطالبات نے سیمسٹرامتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی حمزہ صدیقی نے کہاہے کہ جامعہ کراچی انتظامیہ نے بلاجوازاورخلاف ضابطہ فیسوں کااضافہ کرکے تعلیم دشمن پالیسی کو فروغ دیا۔

تعلیم ریاست کی بنیادی سہولتوں میں سے ایک ہے سندھ حکومت کو اس سے بری الذمہ نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامی نا اہلی حکومت ،سندھ کی عدم توجہی اور بد ترین سیاسی مداخلت بڑھتامالی خسارہ جامعہ کراچی کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے جس کا سارا بوجھ انتظامیہ طلباء پر ڈالنا چاہتی ہے ۔لیکن طلباء اپنا حق محفوظ کرتے ہوئے ظلم کے ہر ضابطے کو مسترد کر دیں گے

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے رجسٹریشن فارم کی تاریخ میں توسیع کردی۔جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کےاعلامیےکےمطابق تدریسی سال 2015-16 کیلئے تمام کلیات، شہید ذوالفقارعلی بھٹو زرعی کالج ڈوکری اور خیرپور کالج آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے ٹرم میں رجسٹریشن کی تاریخ میں لیٹ فیس کیساتھ 12اگست 2016 تک توسیع کی گئی ہے

 

تفصیلات کے مطابق ایسے طلباء جو اب تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ امتحانات میں شریک ہونے کیلئے 75 فیصد حاضری لازم ہوگی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)پرسٹن یونیورسٹی میں آغا ناصر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئے پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلر اور ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا ہے کہ آغا ناصر مر حوم نے پاکستان میں ابلاغ عامہ کے اداروں کو نہ صرف مضبوط اور مستحکم کیا بلکہ ملک میں ابلاغ عامہ کے ذریعے رائے عامہ کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ایمزٹی وی (تعلیم)محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری ذاکرعلی شاہ نے جعلی بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جعلی بھرتیوں میں محکمہ تعلیم کے12 افسران شامل ہیں جبکہ جعلی بھرتیوں میں سابق وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کاکوئی کردارنہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں کراچی میں ہونیوالی 11ہزارجعلی بھرتیوں کی فہرست شامل ہے علاوہ ازیں جعلی بھرتیوں سے اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق جعلی بھرتیوں میں ملوث افسران کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاری کردہ رپورٹ ایک ہزار 354 صفحات پر مشتمل ہے