Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے سال اول وسال آخرریگولرسالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20جولائی 2016 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجزمیں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2009 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجزبھی جمع کرانے ہوں گے ۔ علاوہ ازیں بی ایڈ (مارننگ وایوننگ) ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20 جولائی2016 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 6500 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2009 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق ایم اے (سال اول و دوم)پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 14جولائی سے 25جولائی 2016ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔امتحانی فارم الائیڈ بینک یونیورسٹی روڈ برانچ اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈ برانچ سے حاصل اورجمع کرائے جاسکتے ہیں۔ امتحانی فیس3300روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ طلباء و طالبات اپنے امتحانی فارم گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک کے (مین گیٹ) اور عبدالحق کیمپس میں قائم امتحانی فارم کائونٹرز سے لازمی چیک کروالیں ۔اس امتحان میں صرف جامعہ اردو کے رجسٹرڈ امیدوارہی فارم جمع کرانے کے اہل ہیں۔ -

ایمزٹی وی(تعلیم)بینظیربھٹویونیورسٹی لیاری میں پاکستان کی عظیم شخصیت عبدالستارایدھی کی یاد میں سیمینارکاانعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اورپاکستان کی اس عظیم شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا. سیمینارسے اظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹراختربلوچ نے کہاکہ ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیداہوتے ہیں جو تمام عمرلوگوں کی خدمت میں صرف کردیتے ہیں۔ ایدھی صاحب کی وفات سے پید ا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ایدھی صاحب نے مصیبت زدہ لوگوں اور انسانیت کی خدمت کی جو مثال قائم کی ہے اس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔عبدالستارایدھی انسانی حقوق کے علمبردار اور سماجی کارکنوں کے لیے مشعل راہ تھے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) آسٹریلیا میں قابل قدر خدمات کے عوض پاکستانی نوجوان کو ’’ینگر وکٹورین آف دی ائیر‘‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی ملیبرن ٹاؤن حال میں مشہور سائنس دان ایلن فینکل کی 165 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کو اعزازات سے نوازا گیا، یہ تقریب آسٹریلیا کی ریاست ویکٹوریہ کے عوام نیو ساؤتھ ولاس سے علیحدگی کے موقع پر منائی جاتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی نوجوان خرم خان، تین سال سے ملیبرن کی ایک یونیورسٹی میں حیاتیاتی ادویات کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ سوڈانی آسٹریلین انٹیگریٹیڈ نامی فلاحی تنظیم کے ساتھ بطور رضاکار اپنے فرائض سرانجاد دیتے ہیں۔ خرم خان کا کہنا ہے کہ اُن کو اس کام میں بہت لطف آتا ہے ، ویسے تو یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے مگر ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنی اس ذمہ داری کے حوالے سے کوئی آگاہی نہیں ہے۔ واضح رہے ڈاکٹر ایلین فینکل مشہور آسٹریلوی سائنس دان نے اس کام کی ابتدا کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں اپنے جسم میں موجود ہر ایک سیل کو وکٹوریہ سے مسنلک کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ میں اس زمین میں پیدا ہوا اور اس سرزمین کو فائدہ دینا چاہتا ہوں‘‘۔

ایمزٹی وی(تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2015ء میں پیش کئے گئے پی ٹی سی پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 جولائی کوعبد الستارایدھی کے انتقال کی مناسبت سے قومی یوم انسانیت قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستارایدھی قومی ہیرو ہیں، انہوں نے دنیا بھرمیں انسانیت کیلیے گراں قدرخدمات انجام دیں، جس پر قوم کا منتخب ایوان عبدالستار ایدھی کی وفات پر ملال کا اظہار اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے عبدالستارایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ہرسال ان کے یوم وفات کی مناسبت سے 8 جولائی کو یوم ایدھی، نیشنل چیریٹی ڈے اور قومی یوم انسانیت قرار دیا جائے۔

ایمزٹی وی (راولپنڈی)افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عمرنرے عرف خالد خراسانی افغانستان میں ڈرون حملے میں مارا گیا جب کہ دہشت گرد کا اصل نام عمر نرے تھا لیکن وہ خلیفہ عمر اور خالد خراسانی کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) آغا خان تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں علینا فاطمہ نے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق المرتضٰی اسکول کی طالبہ علینا فاطمہ ولد نصیب رضانے نویں جماعت میں 91.67% جبکہ دسویں جماعت میں 96% حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے معاشی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے بلوم برگ كی جانب سے جاری ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاكستان كی اسٹاک ماركیٹ نے 15 فیصد ترقی كی ہے جب کہ آئی ایم ایف كے ساتھ تعلقات میں بہتری، حكومت كی اصلاحات اور نجكاری پروگرام سمیت دیگر معاشی اقدامات كی وجہ سے پاكستان ابھرتی ہوئی ماركیٹ بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاكستان میں غیر ملكی سرمایہ كے لیے پركشش مواقع موجود ہیں جب کہ دنیا بھر كے سرمایہ كار امریكا اور چین سے باہر نئی ماركیٹ تلاش كررہے ہیں اور ان كے لیے پاكستان بہترین مقام بن چكا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اصلاحات كے نتیجے میں پاكستان میں اقتصادی استحكام آیا ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں اضافے سمیت ترسیلات زرمیں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی ادارے ’’بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل‘‘ ریسرچ (بی ایم آئی ریسرچ) نے پاکستان کو مستقبل قریب کی 10 بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل کرلیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل (بی ایم آئی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بی ایم آئی نے اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں تعمیرات، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل سیکٹرز بھی تیزرفتار ترقی کریں گے جب کہ توانائی کی کم قیمتوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے نمایاں طور پر بڑھے گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بات کرنے والے دوست احمق اور نادان ہیں جب کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے کمانڈ کے بارے میں شکوک وشبہات پید اہوں۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ابھی وقت ہے اس لیے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس سے کمانڈ کے بارے میں شکوک وشبہات پید اہوں اور آپریشن ضرب عضب پر منفی اثر پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے آرمی چیف کے بینر لگوائے اس نے فون نمبر دیئے ہیں اور ٹی وی چینلز اس شخص کے انٹرویوز بھی چلا چکے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن غیر سنجید ہ اور الزام لگانے والوں کی صحبت میں ہیں، وہ اس صحبت سے واپس آئیں اور جمہوری طرز عمل اختیار کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دل کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی کے بعد وطن واپس آکر اپنی ذمہ داریاں سبنھال لی ہیں جب کہ وہ ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں۔